سی ڈی اے کا اسلام آباد میں وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کا فیصلہ

سابق چیئرمین سی ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے-

یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کے روز اجلاس میں کیا گیا- اجلاس میں سی ڈی اے کے سینئیر افسران نے شرکت کی- وائلڈ لائف سفاری پارک کو جنگل تھیم پر ڈویلپ کیا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سفاری پارک میں ٹری ہاسسز، جانوروں کا قریب سے مشاہدہ کے انتظام سمیت جانوروں کا ریہبلیٹیشن سینٹر بنائے جائیں۔

انہوں نے وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کے لئے ٹیکینکل ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے جو وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کے تکینکی اور مالیاتی پہلوں کا جائزہ لے گی۔

اسلام آباد، سابق چیئرمین سی ڈی اے کا کُتا تیندوے کا شکار بن جانے کا انکشاف

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ ملکی اور بین الااقوامی سطح پر بنائے گئے سفاری پارکس کے تجربات سے استفادہ کیا جائے تا کہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ وائلڈ لائف سفاری پارک ڈویلپ کیا جا سکے۔

اجلاس میں پاکستان سٹریٹ بھی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا- پاکستان سٹریٹ میں دنیا بھر کے کوزین کے آٹ لیٹس بنائے جائیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ دونوں منصوبوں پر تفصیلی ورکنگ کے بعد آئندہ مالی سال میں کام شروع کیاجائیگا۔

 


متعلقہ خبریں