سنا تھا حج آسان نہیں، اب سمجھ بھی آ گیا، یاسر نواز

یاسر نواز

معروف ہدایت کار اور اداکار یاسر نوازنے کہا ہے کہ سنا تھا حج آسان نہیں، اب سمجھ بھی آ گیا ہے۔

اداکار نے اپنی اہلیہ اداکارہ ندا کے ہمراہ حج کا فریضہ ادا کیا۔ اپنے انسٹاگرام پر تازہ اسٹوری میں یاسر نواز نے اپنے فالوورز کو حج کے دوران درپیش مشکلات سے متعلق آگاہ کیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے

انہوں نے لکھا کہ سنا تھا حج آسان نہیں، آج سمجھ بھی آگیا، واقعی حج آسان نہیں، جگہ جگہ آزمائشیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صبر کیا، برداشت کیا، جگہ جگہ تکلیفیں ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ جتنے حجاج سے ملے، ہر ایک کے پاس اپنی دکھ بھری کہانی ہے۔یاسر نواز نے مزید لکھا کہ بس دعا ہے اللہ ہمارا حج قبول فرمائے، آمین۔


متعلقہ خبریں