بابر کپتانی نہیں کرتے تو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں انکی جگہ نہیں، وریندر سہواگ

وریندر سہواگ

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ اگر بابر اعظم کپتانی نہیں کرتے تو پاکستان ٹیم میں ان کی جگہ بھی نہیں بنتی ہے۔

بھارتی میڈیا کو اںٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کارکردگی سے متعلق بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بابر وکٹ پر جتنا ٹائم لیتے ہیں یا جو ان کا اسٹرائیک ریٹ ہے، اس حساب سے وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے بلے باز نہیں۔

وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم چھکا مارنے والے پلیئر نہیں ہیں، وہ بہت محتاط کرکٹ کھیلتے ہیں۔ اگر بابر اعظم ٹیم کی کپتانی نہیں کرتے تو میرے حساب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ان کی جگہ بھی نہیں بنتی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی ، بابر اعظم اور محمد عامر سمیت 6 کھلاڑی نہیں آئیں گے

اس حوالے سے سابق پاکستانی کامران اکمل نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک سہواگ کی بات ہے تو آج کل کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو دیکھتے ہوئے ان کی بات ٹھیک ہے لیکن میں یہ نہیں کہوں گا کہ بابر کو ٹیم کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔

کامران اکمل مزید بولے کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہماری ٹیم میں مقابلے بازی کا رجحان نہیں جو مینجمنٹ کی غلطی ہے۔ انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ اس وقت ٹیم کو کس چیز کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں