بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ، درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

موسم

فوٹو: فائل


ملک بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 49 سینٹی گریڈ ، لاہور 45، اسلام آباد 44، پشاور 43، کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی، چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب اور ملک کے دیگر حصے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ دوسری جانب کراچی میں جنوب مغرب سے 20 سے 25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، بعض مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18 جون کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں