ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ، ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

عیدالاضحیٰ

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

اس  موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی  نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے جو تین دن تک جاری رہے گی۔

وزیراعظم کی امیرِِ قطر اور سلطانِ عمان کو عید کی مبارکباد، دورۂ پاکستان کی دعوت

قربانی سے پہلے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں رات بھر رش رہا۔ کراچی، پشاور، لاہور، ملتان اور سکھر سمیت دیگر شہروں کی مویشی منڈیوں میں گاہکوں نے مہنگے جانوروں کی شکایت کی۔

دوسری جانب پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے ملک میں رواں سال قربانی کا تخمینہ لگایا ہے کہ جس کے مطابق عید قربان پر تنتیس لاکھ بکرے، ساڑھے اٹھائیس لاکھ گائے، پونے چار لاکھ دنبے، ڈیڑھ لاکھ بھینسیں اور ننانوے ہزار اونٹ قربان ہوں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں