ٹی 20 ورلڈکپ: آئرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے ڈِنر کا اہتمام

ٹی 20 ورلڈکپ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں آج ہونے والے میچ سے قبل گزشتہ رات پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ڈِنر کا انتظام کیا گیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج گروپ اے کی آئرلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں مدِمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیموں کی پہلے ہی سُپر ایٹ مرحلے میں جانے کی امیدیں ختم ہونے کے بعد جیت سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے گزشتہ رات قومی کرکٹرز کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کے لیے ٹیم ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ بروارڈ کاؤنٹی کی آؤٹ فیلڈ بدستور گیلی ہونے کے باعث پاکستان ٹیم پریکٹس بھی نہ کرسکی۔

پاکستانی اتھلیٹ یاسر علی نے تھروئنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز صرف جم سیشن اور انڈور فزیکل ٹریننگ کی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں گروپ اسٹیجز کا مرحلہ اپنے اختتام پر ہے۔ سُپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، امریکا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم آج آئرلینڈ کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگی۔


متعلقہ خبریں