پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی

Petrol

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں15 روز کے لیے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 33 پیسے کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی صنعت کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان ، بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی

واضح رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔ یکم جون کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق اب تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہی ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں