اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، 76 ہزار کی حد بحال

اسٹاک ایکسچینج

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100انڈیکس میں پہلی بارایک ساتھ 3ہزار410پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد  100 انڈیکس کی 76 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے، انڈیکس 4.9فیصد کے اضافے کیساتھ 76ہزار208کی سطح پرپر بند ہوا۔

جمعرات کو کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 3240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 76 ہزار38 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،100 انڈیکس 2ہزار سے زائد پوائنٹس تک گرگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے کیساتھ 72 ہزار 798 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں