بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر (barrister gohar)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی مذاکرات اور جوہو چکا ہے سب معاف کرنے کیلئے تیار ہیں۔مذاکرات کے راستے کھولے جائیں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

ہمیں بطور قوم ساتھ مل کر کام کرنا آتا ہی نہیں ہے، ثقلین مشتاق

پی ٹی آئی خود بھی آغاز کر سکتی ہے، مذاکرات کے سوا کوئی آپشن نہیں ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ دوریاں بڑھ رہی ہیں اس وقت ملک کی بہتری کیلئے ڈائیلاگ ضروری ہو چکے ہیں جس پر انہوں نے اتفاق کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو آپشن دیا ہے وہ بھی زیرغور ہے، مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے۔محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہے انہیں اعتماد میں لیں گے۔ برف پگھل رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہو جائیں، ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کسی ڈیل سے تعبیر نہ کیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کیلئے کوئی خط نہیں لکھا ہے اور سپریم کورٹ کے مذاکرات کے آپشن کا جواب بھی پی ٹی آئی دے گی، بانی پی ٹی آئی کئی بار کہہ چکے میرے ساتھ جو ہوا معاف کرنے کو تیار ہوں۔

سیکیورٹی فورسزکالکی مروت میں کامیاب آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک

ہم سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے بات کرکے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج وکلاکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس میں سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی بیٹوں سے بات نہیں کروائی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں