وقت آگیا ہے کوچز نہیں پوری ٹیم کو تبدیل کیا جائے، وسیم اکرم کارکردگی سے ناخوش

وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کوچز کو نہیں بلکہ پوری ٹیم کو تبدیل کیا جائے۔

بھارتی میڈیا چینل پر پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے نئی ٹیم بنانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دس سال ہوگئے، اب شرمندگی ہوتی ہے۔

پاک کینیڈا مقابلہ، قومی ٹیم میں تبدیلی کیے جانے کا امکان

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی نئی ٹیم بنائی جائے۔ افتخار احمد کو میں باؤلنگ کروں تو وہ ایک ہی شاٹ لگائے گا، آف سائیڈ پر بھی کھیلنا سیکھ لو۔ اتنے عرصے سے ٹیم میں ہونے کے باوجود افتخار بیٹنگ نہ سیکھ سکا۔

سابق کپتان نے کہا کہ قومی کرکٹرز کو لگتا ہے کہ اگر وہ کارکردگی نہیں دکھائیں گے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ صرف کوچز تبدیل کردیے جائیں گے۔ اب وقت ہے کہ کوچز کو نہیں بلکہ ٹیم کو تبدیل کیا جائے۔

چیئرمین پی سی بی فوری استعفیٰ دیں ،مطالبہ زور پکڑ گیا

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی ٹیم کی دورانِ ٹریننگ ایک تصویر پر انہوں نے وہاب ریاض کی موجودگی پر سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘کیا یہ وہاب ریاض ہے، یہ کیپ کیوں پہنا ہوا ہے؟ عجیب’

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کے خلاف 15 ویں دفعہ جیت اپنے نام کی تھی۔


متعلقہ خبریں