شدید گرمی، چند شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

rain بارش

پنجاب کے وسطی، جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے چند شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب: حکومت اور گورننس سسٹم میں انقلابی تبدیلی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام اور رات میں دیر، کوہستان اور بٹگرام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بعد از دوپہر جنو بی اضلاع میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مرغی کا گوشت 46 روپے کلو مہنگا، سبزی و فروخت کے نئے نرخ بھی مقرر

سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم بعد از دوپہر وسطی،جنو بی اضلاع میں تیز،گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اوررات میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا ہونے کا امکان ہے۔ کشمیر میں موسم خشک اور شام کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں