اسکاٹ لینڈ نے عمان کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

اسکاٹ لینڈ scotland

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے 20 ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے عمان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ اینٹیگوا میں کھیلے جانے والے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

عمان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 150 رنز بنائے اور اسکاٹ لینڈ کو جیتنے کے لئے 151 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان انڈیا سے پھر ورلڈ کپ میں ہار گیا

عمان کی جانب سییٹک اوتھاولی 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، آیان خان نے 41 رنز،عاقب الیاس نے 16، مہران خان نے 13 اور نسیم خوشی نے 10 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے 2 جبکہ کرس گریوز، کرس سول، بریڈ وہیل اور مارک واٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے مطلوبہ ہدف 13.1 اوور ز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اسکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن میک مولن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، مائیکل جونز نے 16، جارج مونسے نے 41 رنز بنائے۔

عمان کی جانب سے بلال خان، مہران خان اور عاقب الیاس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یہ میچ جیتنے کے بعد اسکاٹ لینڈ کی ٹیم گروپ میں پہلی پوزیشن پر آ گئی ہے، آسٹریلیا کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں