پاک امریکا ورلڈکپ میچ، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا

پاک امریکا

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا پاک امریکا میچ اسٹیڈیم میں دیکھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں گزشتہ روز پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیکساس میں میچ کھیلا گیا۔ امریکا نے میگا ایونٹ میں بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف فتح حاصل کی۔

اس موقع پر پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی پاکستان بمقابلہ امریکا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے۔

ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، امریکا نے پاکستان کو شکست دیدی

میچ سے قبل نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے باز ہیں۔ پاکستان میں وہ پہلی مرتبہ کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ کرکٹ کے کھیل میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔


متعلقہ خبریں