آڈیو لیک کیس ، علی امین گنڈا پور پر فرد جرم کیلئے 5 جولائی کی تاریخ مقرر

علی امین گنڈاپور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم کے لیے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی ، سماعت کے آغاز میں علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

عمران خان پر حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

عدالت نے علی امین گنڈا پور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم کے لیے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔ جس کے بعد عدالت نے آڈیو لیک کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں