پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام،100انڈیکس 356 پوائنٹس کی کمی

ڈالر

کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا۔ انڈیکس میں 356 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا، ، 100 انڈیکس 356 پوائنٹس  کی کمی کےبعد 73 ہزار 862 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔انڈیکس میں اعشاریہ 48 فیصدتک کمی ہوئی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام، ڈالر مہنگا

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی یا اضافہ نہیں ہوا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر برقرار ہے ، گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 59  پیسے برقرار ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں