مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

شہروں میں بارش rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں بھی بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

خوشاب میں آسمانی بجلی گر نے سے 2 بھائی جاں بحق

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اورفیصل آبادمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔

سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور ملتان میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جھل مگسی، سبی،نصیر آباد، جعفر آباد اور اوستہ محمد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

خضدار، قلات، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی اور ژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، کشموراوردادومیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

راوی کنارے شہر کی تعمیر ایک شاندار منصوبہ

واضح رہے کہ آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں میں آندھی اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر تیز آندھی سے دیواریں اور چھتیں گرنے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

شدید گرمی کے بعد جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم بہتر ہوگیا ہے۔ آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کاسلسلہ شروع ہو گیا،جس کے بعد حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

دریں اثناء گوجرانوالہ تیز آندھی سے بینک کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور پیٹرول پمپ کی دیوار گر گئی،جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔بھیرہ میں بھی مکانوں کی چھتیں گرنے سے 10افراد زخمی ہوئے،خوشاب میں آسمانی بجلی گرنے سے د و افراد جاں بحق جبکہ مسجد کا مینار ٹوٹ گیا اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔


متعلقہ خبریں