وزیراعلیٰ پنجاب کا 100یونٹ صارفین کیلئے سولر پینل دینے کا منصوبہ ہے،صوبائی وزیر اطلاعات


صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی آئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا 100یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے سولر پینل دینے کا منصوبہ ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ کسان کارڈ کیلئے کل تک 10ہزار سے زیاد ہ کسان اپلائی کرچکے ہیں، اس کے علاوہ آج ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی کا بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا لوگوں کو گھر بنانے کیلئے بلا سود قرض فراہم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہاکہ ائیر ایمبولینس کا ہر حکومت نے نعرہ لگایاکوئی اسےابھی تک شروع نہیں کر سکا، پنجاب میں جون کے آخر میں ائیر ایمبولینس سروس شروع ہو جائے گی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا 100یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے سولر پینل دینے کا منصوبہ ہے،اس حوالے سے واپڈا اور دیگر اداروں سےصارفین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ یہ سارے پراجیکٹس ایک سال میں مکمل ہونے ہیں۔


متعلقہ خبریں