پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 14 جون کو شام 6 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔
ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کامعاملہ، کانسٹیبل گرفتار
دوسری ٹرین 15 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے براستہ لاہور راولپنڈی جبکہ تیسری ٹرین 16 جون کو رات 9 بجے کراچی سے ملتان اور ساہیوال سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے گی۔
ریلوے انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔