بجلی مزید 3.49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونیکا امکان ، صارفین پر 34 ارب کا بوجھ پڑے گا

بجلی مہنگی

بجلی کے بلوں میں کتنے قسم کے ٹیکس وصول کیے جا رہے ؟ بڑا انکشاف


بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لیے مزید فی یونٹ 3 روپے 49 پیسے اضافے کا امکان ہے، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے نے اپریل کے ایف سی اے کی مد میں درخواست دائر کر رکھی ہے، نیپرا کی منظوری سے صارفین پر 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے پر اتفاق

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد،  مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد ،مقامی گیس سے 11.28 فیصد ، درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد اور جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں