صرف پیپلز پارٹی نہیں پورے پنجاب کا گورنر ہوں، سردار سلیم حیدر

Sardar Saleem Haider

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا ہے کہ وہ  صرف پیپلز پارٹی نہیں پورے پنجاب کے گورنر ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلزپارٹی کے مختلف وفود نے ملاقات کی،سردار سلیم حیدر خان نے پارٹی وفود کو گورنر ہائوس میں خوش آمدید کہا۔

200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے پر اتفاق

اس موقع پر سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا گورنر ہائوس کے دروازے کارکنوں اور عوام کیلئے کھلے ہیں،پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کو عزت و احترام دیتی ہے۔

پنجاب کی بہتری کے لیے آئینی کردار ادا کروں گا،آپس کے اختلافات بھلا کر ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے کام کرنا ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


متعلقہ خبریں