سونا 2400 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا

gold سونا

گزشتہ روز قیمت میں معمولی کمی کے بعد سونا 2400 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا۔

2400 کے اضافے کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے بڑھ گئی، دس گرام سونا 2 لاکھ 8 ہزار 76روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی لیکن آج 24 سو کا اضافہ ہو گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں