پاکستان کی رفح میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

foreign ministry

اسلام آباد: پاکستان نے رفح میں اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور عالمی عدالت انصاف کے حکم کی صریحا خلاف ورزی قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بے گھر اور کیمپ میں پناہ لینے والے افراد کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 مئی 2024 کو اسرائیل کی جانب سے کیا جانے والا حملہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی قابض افواج نے ایک بار پھر قابل قبول بین الاقوامی طرز عمل کی توہین کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب اور الیکشن کمیشن سے متعلق دو آرڈیننس جاری

دفترخارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان 24 مئی 2024 کے آئی سی جے کے احکامات پر فوری عمل درآمد کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔ غزہ میں شہریوں کے مکمل تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں اور غزہ کی نسل کشی کے لیے اسرائیلی قابض افواج کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو مزید حملوں سے روکنے کے لیے سلامتی کونسل اپنا کردار ادا کرے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں