جیٹ گرین ایئرلائن کو سیکیورٹی کلیئرینس مل گئی

airline

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)پاکستانی حکام نے نجی ائیرلائن جیٹ گرین پرائیویٹ لمٹیڈ کو سیکورٹی کلیئرینس سرٹیفیکٹ جاری کردیا، وزارت داخلہ نے ایم ایس جیٹ گرین ایئرلائن کو سیکبورٹی کلیئرینس دے دی ہے.

ذرائع وزارت داخلہ نے ہم انویسٹگیٹس ٹیم کو تصدیق کی ہے کہ تمام متعلقہ ایجنسوں سے جواب آنے کے بعد وزارت داخلہ نے جیٹ گرین کو این او سی جاری کردیا ہے، نجی ائیرلائن کوآپریشن ایسے وقت میں دی جارہی ہے جب قومی ائیرلائن پی آئی اے کو برق رفتاری سے فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی کے 2 اراکین قومی اسمبلی کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

گزشتہ تین سال میں 3 نجی ائیرلائن کو پاکستان میں اپنے آپریشن شروع کرنے کا موقع ملا ہے جس سے ہوابازی کا کاروبار کافی حوصلہ افزا طور پربڑھا ہے، جیٹ گرین ایک نجی ائیرلائن ہے جس نے پرواز بھرنے کیلیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے این او سی کی درخواست کررکھی تھی۔

جیٹ گرین کے لائنسنس کا کیس ایس آئی ایف سی نے اکتوبر2023 میں زیربحث لایا گیا تھا، ایس آئی ایف سی نے جیٹ گرین کا کیس اپنی جنوری 2024 میٹنگ میں زیربحث لایا تھا اور اسکی منظوری کی سفارش کی تھی۔

مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر قا بو پا لیا گیا

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جیٹ گرین کا بزنس پلان مارچ 2024 میں منظور کیا ہے، وزارت داخلہ نے جیٹ گرین کا کیس منظوری کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھیج دیا ہے۔

نجی ائیرلائنز ایئربلو،سرین ائیر، ائیر سیال اور فلائی جناح کے بعد جیٹ گرین کے جہاز پرواز بھرسکیں گے، جیٹ گرین سترکروڑ کے کیپٹل اور سیکورٹی ڈیپازٹس کے بعد اپنا ہوائی آپریشن شروع کرسکی گی۔


متعلقہ خبریں