آئی جی پنجاب نے اہم پولیس افسران کے تبادلوں کی سفارش کر دی


لاہور: انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پنجاب نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری سے پولیس میں اہم تبادلوں کے لیے سفارش کردی ہے۔

آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے شہزاد اکبر کو ڈی آئی جی آپریشنز، اظہر حمید کھوکھر کو ایڈیشنل آئی جی ڈسپلن اور انسپکشن سی پی او آفس تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔

طارق مسعود یاسین کو ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ  فنانس، محمد فاروق مظہر کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، انعام وحید کو کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، بلال صدیق کمیانہ کو ڈی آئی جی آر این  ڈی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

محمد ادریس احمد ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون، محمد طارق چوہان کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور، وسیم احمد خان کو ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو)، سرفرازاحمد  فلکی ڈی آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن، وقاص نذیر ڈی آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، شوکت عباس ڈی آئی جی سیکیورٹی  ڈویژن لاہور تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔

سہیل اختر کو ڈی آئی جی وی وی آئی پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ، عبدالسید نوید کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ  پنجاب، شہزاد سلطان کو ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں