بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی۔
پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ میں دو سٹوڈنٹس گروپوں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور فائرنگ بھی کی،فائرنگ سے یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سی سی پی کا بغیر ڈسکلیمر مشروبات کے اشتہارات کا نوٹس
ریذیڈنٹ آفیسر بی زیڈ یو ڈاکٹر مقرب اکبرکا کہنا ہے امن و امان خراب کرنے والوں کیخلاف تھانہ الپا میں درخواست دے دی ہے۔
دو سٹوڈنٹس گروپوں کے درمیان جھگڑا گزشتہ روز پیش آیا تھا،جھگڑے میں یونیورسٹی کے طلبا اور آؤٹ سائیڈر بھی شامل ہیں۔
ڈاکٹر مقرب اکبرکا کہنا تھا جھگڑے میں ملوث سٹوڈنٹس کیخلاف سخت کارروائی کریں گے۔