شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

shahbaz sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز(پیکا) ایکٹ میں ترامیم کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ ہوں گے، جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی اور شزا فاطمہ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

اڑان کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا

اس کے علاوہ شیری رحمن، نوابزادہ خالد حسین مگسی، اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان انور بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔ کمیٹی 15 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی مجوزہ ترامیم پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کرے گی۔


متعلقہ خبریں