ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ایرانی صدر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے بطور صدر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں گزشتہ روز ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو شدید دھند کے باعث پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے حادثہ پیش آيا۔ حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملنے کے بعد اب صدارت کا اہم عہدہ خالی ہوگیا تھا۔ ایرانی آئین کے مطابق ایران  کے نائب صدر محمد مخبر انتخابات تک صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔

ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ سمیت تمام افراد جاں بحق

ایرانی آئین کے مطابق صدر کے انتقال کے بعد 50 دن کے اندر اندر صدارتی انتخابات کروائے جائیں گے۔ آرٹیکل 131 کے مطابق اگر کوئی صدر اپنے دورِ اقتدار کے دوران نا اہل یا پھر انتقال کر جاتا ہے تو سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی طرف سے صورتحال کی تصدیق ہونے کے بعد نائب صدر کو اقتدار دیا جائے گا۔

اقتدار سنبھالنے کے بعد نائب صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ پر مشتمل ایک کونسل کو 50 دنوں کے اندر نئے صدر کا انتخاب کروانا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی 2021 میں ایران کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ ابراہیم رئیسی ایران کے چیف جسٹس کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں