پاکستان آنے کا بیان، ویرات کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں، شاہد آفریدی

ویرات کوہلی virat kohli

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے، اس سے مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی۔

ٹیپ بال کے ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں، چاہے وہ پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کے ساتھ آئے۔

مارشل آرٹسٹ راشد نسیم 100 ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستان ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ صائم ایوب کافی ٹیلنٹڈ ہے امید ہے وہ لڑکا پرفارم کرے گا، پاکستان کو ایسا لڑکا چاہیے جو آغاز میں 6 اوور اچھا کھیلے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا،شاہد آفریدی نے کہا کہ امریکا کی وکٹیں بلے بازوں کے لیے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈکپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں، وہ کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کہ کرکٹ پر فوکس رکھے۔

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی

واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔2022 میں ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شہروز کاشف نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ویرات کوہلی کی صرف آواز سنی گئی۔

شہروز سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ اب کرکٹ کی ٹیمیں آنے لگی ہیں، امید ہے ہم بھی جلد آئیں گے۔


متعلقہ خبریں