مارشل آرٹسٹ راشد نسیم 100 ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

rashid naseem

پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم 100 ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ 

راشد نسیم متعدد ممالک میں بھی پاکستان کیلئے عالمی ریکارڈز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے بھارت سے 35 عالمی ریکارڈز چھین لئے ہیں، راشد نسیم اٹلی میں لائیو پروگرام میں بھارت کے مارشل آرٹسٹ کوبھی شکست دے چکے ہیں، راشد نسیم نے نن چکو، یارڈ اسٹکس، پنچز، وال نٹ بریک، پش اپس سمیت متعدد کیٹیگریز میں عالمی ریکارڈز بنائے۔

حکومت کانیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کا عندیہ

مارشل آرٹسٹ راشد نسیم مزید 20 ریکارڈز بنانے میں مصروف ہیں، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی تصدیق کے بعد راشد کے ریکارڈز کی تعداد 121 ہو جائے گی۔

انہوں نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ فل ایکسٹیشن پنچز مارنے کا عالمی ریکارڈ بنایا، 350 پنچز لگا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا، اس سے پہلے یہ اعزاز انگلینڈ کے آئن کرافٹ کے پاس تھا، آئن کرافٹ نے ایک منٹ میں 298 پنچز لگائے تھے۔

انہوں نے تین منٹ میں سب سے زیادہ فل کنٹیکٹ ایلبو اسٹرائیک کرنے کا بھی ریکارڈ بنایا، راشد نے تین منٹ میں 882 اسٹرائیک کیساتھ ریکارڈ بنایا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے چنمے شرما کے پاس تھا، چنمے شرما نے 820 ایلبو اسٹرائیک کیساتھ ریکارڈ قائم کیا تھا۔


متعلقہ خبریں