راولپنڈی اسلام آباد سمیت بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں ، پارہ مزید چڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل


راولپنڈی اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ، سندھ اور پنجاب کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں کل سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، درجہ حرارت بتدریج بڑھنے اور آئندہ 10 روز کے دوران 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں ، گلگت میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے لاہور میں بھی پارہ 48 جبکہ  نواب شاہ میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔جون کے پہلے ہفتے میں گرمی کی لہر میں کمی آنے کا امکان ظاہر کی جا رہا ہے تاہم کراچی میں درجہ حرارت ملک کے باقی حصوں کےمقابلے میں بہتر رہے گا جہاں درجہ حرارت 36 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور جنوب مغربی سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں