این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

پولنگ

حلقہ این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

حلقے میں 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا نٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔

ضمنی الیکشن، پنجاب کے 13 اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹرز ہیں۔

حلقے میں 275 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، خواتین اور مرد ووٹرز کیلئے 72، 72 پولنگ سٹیشن مختص کئے گئے جبکہ 131 پولنگ سٹیشن مشترکہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو بیان حلفی دینے سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے ان پولنگ سٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا ہے، 3 ہزار800 پولیس افسرو اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ اس حلقے سے یوسف رضا گیلانی نے الیکشن جیتا تھا، ان کے سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں