پاکستانیوں نے 10ماہ کے دوران 54 کروڑ ڈالر چائے پر خرچ کر دیئے

Tea

اسلام آباد: پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران چائے پر 54 کروڑ ڈالر خرچ کر دیئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی باشندوں نے معاشی مسائل کے باوجود گزشتہ 10 ماہ میں 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر پتی کی درآمد پر خرچ کر ڈالے۔ جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زائد ہے۔

گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں پاکستانیوں نے 46 کروڑ 76 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کردی

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 10 ماہ میں 15 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 66 ٹن چائے درآمد ہوئی۔ گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں ایک لاکھ 90 ہزار 830 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی۔

رواں سال مارچ کے مقابلے میں اپریل میں چائے کی درآمد میں 10 فیصد کمی ہوئی۔ اپریل میں 5 کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی جبکہ مارچ میں 5 کروڑ 85 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں