پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ، اسپیکر نے 8 سکیورٹی اہلکار معطل کر دیئے

پارلیمنٹ

فائل: فوٹو


پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر 8 سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت کر دی۔

 قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق متعلقہ اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازوں پر تعینات تھے، انہوں نے بغیر کارڈ کے غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے دیا۔

تائیوان: اراکین پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں کی بارش کر دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ افراد بغیر چیکنگ اسمبلی ہال کے دروازوں تک پہنچ گئے تھے ، انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر بعض اراکین اور وزراء کو زبردستی روکا اور تصاویر بنانے کی خواہش کی۔

اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے شکایت بھی کی تھی۔


متعلقہ خبریں