ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہاکی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم آج جی ایچ کیو پہنچی، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی ٹیم کا خیر مقدم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہاکی ٹیم کو مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے،آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے مستقبل کی کوششوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں صدر پی ایچ ایف طارق حسین بھی شریک تھے۔ صدر پی ایچ ایف نے ملاقات اور بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں