سورج سے طاقتور شمسی شعلے کا اخراج

sun

سورج سے طاقتور شمسی شعلے کا اخراج دیکھا گیا ہے۔

ناسا کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ روز صبح 10 بجکر 38 منٹ(مشرقی وقت)پر یہ شعلہ اپنی پوری آب وتاب پر تھا۔ آبزرویٹری نے بتایا ہے اس شعلے کی درجہ بندی ایکس 2.9 شلعے کے طور پر کی گئی ہے۔

گیس سے بھری ہوئی کہکشائیں دریافت

ایکس کلاس سب سے زیادہ شدت کے حامل شعلوں کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ نمبر اس کی طاقت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ شمسی شلعے توانائی کے طاقتور دھماکے ہوتے ہیں۔

ناسا کے مطابق ان شعلوں اور سورج پر دھماکوں سے ریڈیو کمیونیکیشنز، الیکٹرک پاور گرڈز، نیویگیشن سگنلز متاثر ہونے کے علاوہ خلائی جہاز اور خلابازوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں