صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے مئی اور جون میں ہیٹ ویوز چلنے کی پیش گوئی کر دی۔
این ڈی ایم اے کے جاری اعلامیہ کے مطابق مئی اور جون میں ہیٹ ویوز چلنے کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں تھرپارکر، مٹیار ی ، ٹندوآلہ یار، عمر کوٹ اور سانگھر میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔
حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم نہ کرے، گندم خرید کر فلسطین کے عوام کو بھیجے، بلاول بھٹو
جاری الرٹ میں پنجاب کے علاقوں رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی ہیٹ ویوز کا خطرہ ہے، مئی کی 15 تا 30 درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ ہیٹ ویو کا پہلا سپیل دو سے چار دن تک رہ سکتا ہے ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں دوسرے اسپیل کا امکان ہے جو5 سے 6 دن تک رہے گا۔ اگلے ماہ جون میں درجہ حرارت 40 سے بڑھ کر 45 تک جانے کے امکانات ہیں ۔ جون کے پہلے دس دنوں میں ہیٹ ویو کا تیسرا اسپیل بھی متوقع ہے جس سے بدین ، عمر کوٹ ، سانگھڑ سمیت دیگر علاقوں میں لو چلنے متاثر ہو سکتے ہیں۔
ٹی20کی نئی رینکنگ جاری، بھارت کےسوریا کمار پہلے نمبر پر براجمان
این ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں کو ہدایات جاری کی گئیں جن کے مطابق زیادہ گرمی کے دوران پانی کا زیادہ استعمال اورکاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں ، جسم میں نمکیات کو برقرار رکھنے کیلئے لیموں والے مشروبات کا استعمال کریں ۔ اگر گھر سے باہر جائیں تو سر پر ٹوپی یا رومال کا استعمال کریں ۔