ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

Heatwave

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی توقع ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیا ت اور گرد و نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا،سندھ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری رہنے کاامکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاورمیں بھی گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے لگا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، پشاورمیں ایک ہفتے کے دوران درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے۔

جھوٹی خبروں کا تدارک، پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون نافذ کرنے کا فیصلہ

ملتان شہر اور گردونواح میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملتان میں ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں آئندہ چند روز میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں