پنجاب: 9 مئی سے جاری بارشوں سے 2 افراد جاں بحق ،25 زخمی

بارش اور ژالہ باری rain

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں 9 مئی سے جاری بارشوں اور آندھی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، 3 روز کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے۔

رپورٹ  کے مطابق  پنجاب کے شہر سرگودھا، بھکر، شیخوپورہ، قصور، گجرانوالا، فیصل آباد اور چنیوٹ میں آندھی اور بارش سے نقصانات ہوئے۔  3 روز کے دوران صوبے بھر میں 11 مکانات متاثر ہوئے 9 چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے، زخمی افراد میں 4 مرد 9 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔

ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ سے رشتہ ڈھونڈھنے میں مدد مانگ لی

چنیوٹ میں 4 سالہ حنا مکان کی چھت گر ے سے جاں بحق ہوئی، شیخو پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ الرٹ ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ریسپانڈ کریں، شہری خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


متعلقہ خبریں