پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کوئی کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،محسن نقوی

پاک چین دوستی pak china

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشام واقعہ پاک چین دوستی پر حملہ تھا،پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملوث عناصر کو ہر صورت عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے،پاکستان بھر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے نئے ایس او پیز بنا ئے گئے ہیں، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سانحہ 9 مئی ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، آئی ایس پی آر

چینی سفیرنے وزارت داخلہ کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کا خیرمقدم کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

پاکستان بھر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی اور بشام واقعہ پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی، چین کے سفیر نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرلز سے ملاقات کی، چینی قونصل جنرلز نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے اور دشمن ان مضبوط تعلقات میں دارڑ نہیں ڈال سکتا۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چین کے سفارت خانے کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔


متعلقہ خبریں