ڈالر کی قیمت گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

ڈالر (dollar)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، انڈیکس میں مزید اضافہ ہو گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے  100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 72 ہزار 991 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

ڈالر 12 پیسے سستا،دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت بھی گر گئی ، انٹر بینک میں ڈالر2 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 10پیسے پر آ گئی ۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں