آئی کیوب کیو چاند کے مدار میں داخل، پہلی تصویر 15 مئی تک موصول ہوگی

آئی کیوب کیو

پاکستان کی تاریخ کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو چاند کے مدار میں داخل ہو گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق 3 مئی کو لانچ کیے جانے والا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر آج 8 مئی کو تقریباً ڈیڑھ بجے چاند کے مدار میں داخل ہوا۔ چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید سمیت ‘آئی کیوب کیو’ کے پروجیکٹ ہیڈ ڈاکٹر قمر السلام بھی چین میں موجود ہیں۔

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ‘آئی کیوب کیو’ چاند کے سفر پر روانہ

سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظام کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر خرم خورشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیٹلائٹ مشن کی کامیابی پر پاکستان چاند پر جانے والا دنیا کا چھٹا ملک بن جائے گا۔ ’آئی کیوب کیو‘ کو ’چینگ 6‘ مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے، انسانوں کو مریخ پر منتقل کرنے کا منصوبہ

آئی کیوب کیو کو خلا میں بھیجنے کے مقصد سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس مشن کی مدد سے ہم سائنسی تحقیق، تکنیکی ترقی اور خلائی تحقیق سے متعلق تعلیمی منصوبوں میں آگے بڑھ سکیں گے۔ نہ صرف یہ بلکہ پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے اپنی سیٹلائٹ سے لی جانے والی چاند کی تصاویر ہوں گی۔


متعلقہ خبریں