پشاور: جرائم پیشہ افراد سے روابط پر ڈی ایس پی سمیت 14 اہلکار معطل

Peshawar Police

پشاور: خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط پر ڈی ایس پی سمیت 14 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

پشاور میں پولیس افسران و اہلکاروں کے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کے مطابق قائم مقام ڈی ایس پی، 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت 14 اہلکاروں کو جرائم پیشہ افراد و منشیات فروشوں سے رابطوں پر معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس

انہوں نے کہا کہ اہلکاروں پر جرائم پیشہ افراد سے رابطوں اور سہولت کاری کا الزام ہے۔ جس کی بنیاد پر معطل پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے بعد کارروائی کی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں