9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس

islamabad police

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ 9 مئی کو بغیر اجازت ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ شہر میں قانون کے خلاف اور بغیر اجازت احتجاج کرنے یا ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے ملین مارچ کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں، مولانا فضل الرحمان

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے 9 مئی کو پُرامن احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ انہوں نے 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج میں ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں