سونا 500 روپے سستا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 40 ہزار ہو گئی

سونا (gold )

قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا معمولی سستا ہو گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی ہو گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار اور10 گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے کا ہو گیا۔

سونا فی تولہ 2لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہو گیا

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 2317 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2254.80 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں