پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
پی سی بی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ میں استعفے دیئے نہیں جا رہے بلکہ لیے جا رہے ہیں ، نہ کوئی تنگ آ کر چھوڑ رہا ہے نہ کسی سے کوئی اختلاف ہے۔
پی سی بی میں پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی بھی مستعفی
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کو اس وقت غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہے ،اس لیے اب تعلقات، گروپنگ یا سفارشات پر کوئی عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا، بورڈ پر رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے فارمولے پر سختی سے عمل ہو گا ۔
واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے تمام عہدیداروں کو پیغام پہنچا دیا تھا۔ چیئرمین محسن نقوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 اعلیٰ عہدیداروں کے استعفے سامنے آ چکے ہیں، مزید عہدیداروں کے مستعفی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔