ہمیں حق نہ دے کراسلام آباد میں بیٹھنا آپ کی بھول ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Ali Ameen

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر آپ میرے صوبے کو حق نہیں دیں گے تو پھر آپ غلط فہمی میں ہیں، اگر میں نکلا تو پھر عوام کے ساتھ نکلوں گا۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ذمے داریوں کو بھرپورطریقے سے نبھائیں گے، صوبے کے حقوق ہمیں لینے پڑیں گے، اگر حقوق نہیں ملتے تو پھر صوبہ کس طرح ترقی کرےگا۔

اسلام آباد: 10 کلو آٹے کا تھیلا 1200روپے کا ہو گیا

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین کے ساتھ بہت ناانصافی ہوئی ہے،ہمارے کچھ ادارے ایسے ہیں جو صرف مخالفین پر استعمال کیلئے بنائےگئےہیں، خیبرپختونخوا صوبہ ہمیشہ قربانیاں دیتاآیاہے۔ہم وفاقی حکومت سے نہ بھیک مانگ رہے اور نہ خیرات،اپنا حق مانگ رہےہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ میں گھڑ سوار رہاہوں اور گھوڑے کو قابوکرنا جانتاہوں، اپنےصوبے کے حقوق لینے کیلئے کچھ بھی کرسکتےہیں، وفاق کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ آپ چین سے حکومت نہیں کرسکیں گے

اگر آپ میرے صوبے کو حق نہیں دیں گے تو پھر آپ غلط فہمی میں ہیں، اگر میں نکلا تو پھر عوام کے ساتھ نکلوں گا۔ ہمیں حق نہ دے کراسلام آباد میں بیٹھنا آپ کی بھول ہے۔ اگر خیبرپختونخوا کو حق نہ ملا تو اسلام آباد میں آپ کو سکون سے نہیں بیٹھنے دوں گا، وفاق کو کہتاہوں کہ صوبے کی محرومیاں کو دور کیاجائے۔

چیف الیکشن کمشنر استعفی دیں، پی ٹی آئی نے عام انتخابات سے متعلق وائٹ پیپر جاری کردیا

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صحافی برادری کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں،صحافیوں کے بچوں کو 10ہزار روپے ماہانہ تعلیمی اخراجات کی مد میں دیےجائیں گے۔


متعلقہ خبریں