امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی

امریکی خاتون

امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اسلام قبول کر نے کے بعد چترال کے ایک معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی ہے۔

فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرز کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ

امریکی خاتون کلیئر اسٹفین اور پولو کھلاڑی انور ولی عرف موشور کی شادی اسلام آباد میں ہوئی ۔

امریکی دلہن نے پہلے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا اس کے بعد نکاح پڑھایا گیا ۔ انور ولی ویلیج کونسل بونی کے چیئرمین ہیں ۔

کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل

نوبیاہتا جوڑا 3 مئی کو چترال پہنچے گا ۔ امریکی خاتون کچھ عرصے انور کے خاندان کے ساتھ بونی میں رہ کر واپس امریکا چلی گئی تھیں۔

دلہا اور دلہن نے اپرچترال میں خواتین کی تعلیمی ترقی، مقامی ہنڈی کرافٹ فروغ کیلئے سینٹر بھی تعمیر کیا ۔

شرح سود کم کرنے سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی، مفتاح اسماعیل

یاد رہے چند سال قبل  بھی ایک امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سیالکوٹ پہنچی تھی،41 سالہ امریکی خاتون 21 سالہ پاکستانی لڑکے سے ملاقات کے لیے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پہنچی۔ 41 سالہ ہیلینا کی 21 سالہ کاشف سے ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی۔ دونوں میں دوستی ہوئی جس کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج

ہیلینا نے 21 سالہ کاشف سے محبت کا اظہار کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا،واضح رہے کہ پاکستانی لڑکوں کی محبت میں گرفتار ہو کر غیر ملکی خواتین کے پاکستان آنے کا یہ کوئی پہلا قصہ نہیں ہے۔

5 سال قبل بیساکھی میلے میں شرکت کے آئی ایک ہندو خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی لڑکے سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد کرن بالا کا نام تبدیل کر کے آمنہ بی بی رکھ دیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں