معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاسی رہنما راگھو چڈھا کا بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر سوربھ بھردواج نے انتخابی مہم کے دوران سیاسی رہنما راگھو چڈھا کی مسلسل عدم موجودگی پر لب کشائی کر دی۔
سوربھ بھردواج نے دورانِ انٹرویو انکشاف کیا ہے کہ ان دنوں راگھو چڈھا اپنی آنکھوں کی سرجری کے لیے برطانیہ میں ہیں۔
ماڈلنگ انڈسٹری میں جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا ہے، کترینہ کیف
بھارتی وزیر کا کہنا ہے کہ راگھو چڈھا آنکھوں کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ان کی بینائی جانے کا بھی خدشہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ علاج کی غرض سے ان دنوں برطانیہ میں ہیں، اگر ان کا بر وقت علاج نہیں ہو سکا تو وہ اندھے پن کا بھی شکار ہو سکتے ہیں۔
بھارتی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری دعا ان کے ساتھ ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں اور پارٹی کی مہم میں شامل ہوں۔