دورہ انگلینڈ، پاکستان کی 17 رکنی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

Women Cricket Team

لاہور: دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کی 17 رکنی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

دورہ انگلینڈ کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت ندا ڈار کریں گے جبکہ اسکواڈ میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو اور نتالیہ پرویز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ جاری

دورے میں 17 رکنی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

واضح رہے پاکستان ویمنز ٹیم کی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں یہ آٹھویں اور آخری سیریز ہو گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم 5 مئی کو کراچی سے براستہ دبئی اور پھر انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں