جولائی تا مارچ :مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا

rupees

رواں مالی سال جولائی سے مارچ مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزارت خزانہ کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق حکومتی آمدن 13 ہزار 682 ارب روپے ہوگئی،حکومتی خرچے 9 ہزار 780 ارب سے تجاوز کر گئے ۔

جولائی سے مارچ تک قرض پر سود کی مد میں 5 ہزار 517 ارب روپے خرچ ہوئے،ایف بی آر نے جولائی سے مارچ تک 6 ہزار 711 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔

این ایف سی کے تحت صوبوں کو 3815 ارب روپے منتقل کیے گئے،نان ٹیکس ریونیو 2517 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

زمینوں پر قبضے کی کسی صورت اجازت نہیں دوں گا ،صدر مملکت

پیٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین سے ریکارڈ 719 ارب 59 کروڑ روپےوصولی ہوئی،گزشتہ سال کے مقابلے 247 ارب روپے سے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔

دفاع پر 1222 ارب روپے،ترقیاتی منصوبوں پر 270 ارب روپے ،سبسڈیز کی مدمیں 473 ارب روپے،پنشن ادائیگی کی مد میں 611 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں